ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پونچھ میں دو سیکٹروں میں امن معاہدہ کی خلاف ورزی، ایک خاتون زخمی

پونچھ میں دو سیکٹروں میں امن معاہدہ کی خلاف ورزی، ایک خاتون زخمی

Sun, 04 Jun 2017 12:07:55    S.O. News Service

جموں،3؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پاکستانی فوج نے جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کے دو سیکٹروں میں کنٹرول لائن پر پیشگی چوکیوں اور رہائشی علاقوں میں مارٹر داغ کر دو بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جس میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ہندوستانی فوج نے فائرنگ کی شدید جواب دیا۔ایک دفاعی ترجمان نے کہا کہ پاکستانی فوج نے کرشنا وادی سیکٹر میں کنٹرول لائن پر آج صبح نو بج کر20منٹ پرچھوٹے، خود کار ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی اور 82ایم ایم اور 120ایم ایم مارٹرداغے۔ترجمان نے کہا کہ کل رات11بجے پاکستانی فوج نے پونچھ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پرامن معاہدہ کی خلاف ورزی کی۔انہوں نے بتایاکہ بھارتی فوج مضبوطی سے اور مؤثر طریقے سے فائرنگ کا جواب دے رہی ہے۔دونوں سیکٹروں میں فائرنگ اب چل رہی ہے۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ پونچھ سیکٹر میں ٹاؤن شاہپر بیلٹ میں ایک عورت کے گھر کے قریب مارٹر گولے میں پھٹا جس سے عورت زخمی ہوگئی۔اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ پاکستانی فوج رہائشی علاقوں اور دیہات کومارٹر بم سے نشانہ بنا رہی ہے اور مارٹر گولے حد سے کافی ادرنی علاقوں میں گر رہے ہیں۔دریں اثنا، پاکستان کی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیاکہ بھارتی فوج کی فائرنگ میں اس کے دو گاووالے زخمی ہو گئے۔ایک جون کو پاکستانی فوج نے راجوری اور پونچھ ضلع میں کنٹرول لائن پر پیشگی علاقوں کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی تھی جس میں ایک شہری مارا گیا اور بی ایس ایف جوان سمیت چار دیگرافراد زخمی ہوگئے تھے۔ہندوستانی فوج نے بھی فائرنگ کا منھ توڑ جواب دیا تھا۔نوشیرا اور کرشاگھاٹی سیکٹر میں بھارتی فوج کی جوابی کارروائی میں پانچ پاکستانی جوانوں کے مارے جانے اور کچھ دوسروں کے زخمی ہونے کی خبرتھی۔اسی دن فوج کے سربراہ اور جموں و کشمیر کے تمام کورپ کمانڈروں سمیت سات کمانڈروں کی صدارت میں ہندوستانی فوج کے اعلیٰ افسران نے اندرونی علاقوں اور سرحدی علاقوں میں صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے سری نگر میں میٹنگ کی۔


Share: